Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جو آپ کا ہے شہ بحر و بر عقیدت سے

نصیر بیابانی

جو آپ کا ہے شہ بحر و بر عقیدت سے

نصیر بیابانی

MORE BYنصیر بیابانی

    جو آپ کا ہے شہ بحر و بر عقیدت سے

    اسی کو تکتے ہیں اہل نظر عقیدت سے

    تمہی کو واجب حق مان کر عقیدت سے

    ہر ایک چومتا ہے سنگ در عقیدت سے

    خدا کی شان کو دیکھے ہیں دیکھنے والے

    تمہیں رسول خدا دیکھ کر عقیدت سے

    مقام زہد سے بڑھکر مقام نسبت ہے

    نصیب ہوتی ہے نسبت مگر عقیدت سے

    انہیں سے پوچھیے کیا ہے عطاے حب نبی

    جو فیضیاب ہیں شام و سحر عقیدت سے

    وہ رعب حسن کہ اٹھتی نہیں کسی کی نظر

    رسول پاک کے پیش نظر عقیدت سے

    نبی کے نقشِ قدم کیا ہیں یہ سمجھ کر ہی

    شعور والے جھکاتے ہیں سر عقیدت سے

    ذرا نبی کے وسیلے سے مانگ کر دیکھو

    طلب سے بڑھ کے ملے گا مگر عقیدت سے

    نصیرؔ واقعیٔ بیشک بڑی فضیلت ہے

    درود بھیجنا سرکار پر عقیدت سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے