Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تم جانت ہو من کی بتیاں

نصیرؔ نیازی

تم جانت ہو من کی بتیاں

نصیرؔ نیازی

MORE BYنصیرؔ نیازی

    اب حد سے سوا ہے دردِ جگر

    قابو میں نہیں قلبِ مضطر

    دنیا کی نگاہیں ہیں مجھ پر

    رسوائی کا غم ذلت کا ڈر

    کاتم سے کہوں یثرب کے کنور

    تم جانت ہو من کی بتیاں

    بربادِ محبت لاکھ رہوں

    کتنا بھی ہو میرا حال زبوں

    کٹ جائے زباں گر اُف میں کروں

    دنیا جب دے الزامِ جنوں

    چپ بیٹھ رہوں کچھ کہہ نہ سکوں

    تم جانت ہو من کی بتیاں

    چاہے جتنے ہوں ظلم و ستم

    میں ہنس کے سہوں کا ہے کا غم

    پر رحمتِ عالم جانِ کرم

    پڑنے لگا سازِ دل مدھم

    ہے تم پہ عیاں میرا عالم

    تم جانت ہو من کی بتیاں

    اس دل میں ہے جانے کون مکیں

    چندا سا بدن سورج کی جبیں

    گھنگھرائی لٹیں بر روئے حسیں

    نظروں سے نظر ہٹتی ہی نہیں

    مدہوش ہے کب سے نصیرؔ حزیں

    تم جانت ہو من کی بتیاں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے