Sufinama

زمزم_عشق سے دھو دھو کے نکھارے الفاظ

نصیر سراجی

زمزم_عشق سے دھو دھو کے نکھارے الفاظ

نصیر سراجی

MORE BYنصیر سراجی

    زمزم عشق سے دھو دھو کے نکھارے الفاظ

    میں نے تب نعت کی تختی پہ اتارے الفاظ

    جن کی جنبش سے بنے نور کے دھارے الفاظ

    ان لبوں سے ہیں معنون مرے سارے الفاظ

    ڈال دوں گا سر میزان یہ نعتوں کی بیاض

    پورا کر دیں گے مرے سارے خسارے الفاظ

    آج بھی کہتے ہیں آقا کے مقدس خطبات

    موڑ دیتے ہیں یم زیست کے دھارے الفاظ

    جب جلے وادی ظلمت میں درودوں کے چراغ

    نصب کرنے لگے کرنوں کے منارے الفاظ

    یا نبی ان کو بھی دے دیجیے اعزاز قبول

    آج پھر لائے ہیں کچھ تازہ شمارے الفاظ

    مضطرب کیوں ہے تلاطم سے

    تیری کشتی کو لگا دیں گے کنارے الفاظ

    نعت سرکار کی لکھتے رہوں انشا اللہ

    تولے جائیں گے بہشتوں سے تمہارے الفاظ

    نذر مدحت مری دربار نبی تک پہنچی

    جنت نور کے کرتے ہیں نظارے الفاظ

    دست جبریل نے جب خامۂ مدحت تھاما

    دامن چرخ بنا لوح ستارے الفاظ

    وعظ فرماتے ہیں منبر پہ رسول امی

    لینے آئے ہیں تمدن کے ادارے الفاظ

    رائگانی کا کوئی خوف نہیں ہے مجھ کو

    پا گئے آپ کے مضبوط سہارے الفاظ

    جب بھی دربار محمدؐ سے بلاوا آئے

    ساتھ لے لینا مجھے بھی مرے پیارے الفاظ

    ان کی خدمت میں کروں عرض تمنا کیسے

    لب پہ آتے ہی نہیں خوف کے مارے الفاظ

    ان کو تاثیر کی خیرات عطا ہو سرکار

    آستاں پر ہیں کھڑے ہاتھ پسارے الفاظ

    میرے حرفوں نے نصیرؔ آخری منزل پالی

    دل نے جب ان کی سماعت سے گزارے الفاظ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے