Font by Mehr Nastaliq Web

دل کی دنیا میں ہے روشنی آپ سے

ناصر کاظمی

دل کی دنیا میں ہے روشنی آپ سے

ناصر کاظمی

MORE BYناصر کاظمی

    دل کی دنیا میں ہے روشنی آپ سے

    ہم نے پائی نئی زندگی آپ سے

    کیوں نہ نازاں ہوں اپنے مقدر پہ ہم

    ہم کو ایماں کی دولت ملی آپ سے

    کل بھی معمور تھا آپ کے نور سے

    ہے منور جہاں آج بھی آپ سے

    دشمنوں پر بھی در رحمتوں کا کھلا

    راہ و رسمِ محبت چلی آپ سے

    دل کا غنچہ چٹکتا ہے صلِ علیٰ

    اپنے گلشن میں ہے تازگی آپ سے

    سب جہانوں کی رحمت کہا آپ کو

    کتنا خوش ہے خدا یا نبی آپ سے

    ختم ہے آپ پر شانِ پیغمبری

    یہ روایت مکمل ہوئی آپ سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے