شعور_و_علم کا اک آفتاب حیدر ہیں
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت مولیٰ علی ( کوفہ۔عراق)
شعور و علم کا اک آفتاب حیدر ہیں
نقوش فکر کا اک ماہتاب حیدر ہیں
حدیث اور کلام مجید کی تشریح
جہان علم کا پر نور باب حیدر ہیں
میں علم کا ہوں شہر اور علی ہیں دروازہ
مراد قول رسالت مآب حیدر ہیں
کرے گا کیا کوئی اندازا ان کے بازو کا
اکھاڑ پھینکے جو خیبر کا باب حیدر ہیں
پچھاڑ دیتا ہے مرحب سا پہلواں کو بھی جو
خدا کا شیر وہی بو تراب حیدر ہیں
مجھے نہیں ہے زمانے کا غم کہ میرے لئے
جو مشکلوں کو ہے ٹالے جناب حیدر ہیں
کرم کریں گے اے ناصرؔ منیری تجھ پہ بھی
سخا کے پیکر و عزت مآب حیدر ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.