غم_حسین میں رونا بھی اک عبادت ہے
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت امام حسین (کربلا۔عراق)
غم حسین میں رونا بھی اک عبادت ہے
ہے خوش نصیب ملی جس کو یہ سعادت ہے
غم حسین میں نکلے جو آنکھ سے آنسو
ہر ایک اشک سے بڑھ کر ہی اس کی قیمت ہے
غم حسین ملا ہے یہ چیز عام نہیں
ہر ایک چیز سے مہنگی یہ میری دولت ہے
غم حسین علامت ہے عشق نبوی کی
نبی سے عشق نہ ہو تو کہاں یہ دولت ہے
غم حسین ملا ہے مجھے تو ورثے میں
غم حسین میں ڈوبی مری عشیرت ہے
زمین کرب و بلا سے کہاں ہے کم ترا غم
اے کاشمیر تو ہندوستاں کی جنت ہے
غم حسین ہے ناصرؔ منیری دل میں مرے
حسین پاک کی حاصل مجھے شفاعت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.