کیا شہر پر صفا ہے فرخندہ جائے یثرب
کیا شہر پر صفا ہے فرخندہ جائے یثرب
لائق ہے دو جہاں کو ہووے فدائے یثرب
جنت کی آرزو بھی اب دل سے اٹھ چکی ہے
کوئی ہوس نہیں ہے جی میں سوائے یثرب
یہاں کون پوچھتا ہے کسرا و جامِ جم کو
سلطانِ دو جہاں ہیں ہر یک گدائے یثرب
اعظم عبادتوں سے اپنے تو اب یہی ہے
ہر دم کیا کروں میں دل سے دعائے یثرب
دور از مدینہ ہوں میں بے زاد و راحلہ ہوں
مجھ کو نہ بھولیں دل سے اہل وفائے یثرب
ہے آرزو کروں میں آنکھوں میں جائے سرمہ
پاؤں جو میں الٰہی خاک شفائے یثرب
یا رب رہے سلامت تا دورۂ قیامت
ملجا یہ عاشقوں کا جنت فزائے یثرب
پہنچا تو نعمتیؔ کو تا روضۂ مقدس
یہ مدعا ہمارا برلا خدائے یثرب
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 41)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.