تم سے برتر نہ ہوا اور کسی کا معراج
تم سے برتر نہ ہوا اور کسی کا معراج
فہم و ادراک سے باہر ہے تمہارا معراج
آرزو سے شبِ معراج کے خود افزوں تر
شرف پا بوس کی رکھے ہے تمنا معراج
لطف حق یار تمہارا رہے تا دور قیام
ہو ہر اک رات کو ہر رات سے بالا معراج
ذرہ افروزی سے معراج نبی کے امشب
از زمیں عرش تلک آج ہے سب کا معراج
ہے سزاوار کہ ہو حسن فدائے قامت
کہ اسی قد کے سبب حسن نے پایا معراج
کیا وہ معراج تھا کیا رات مبارک تھی وہ
ختم ہے ختم نبی پر شبِ اسرا معراج
نعمتیؔ مانگ دل و جاں سے ہر رات یہی
کہ نبی کو مرے ہر شب ہو خدایا معراج
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 41)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.