اک نظر وہ جدھر ہو گئی
اک نظر وہ جدھر ہو گئی
ہر نظر پھر ادھر ہو گئی
سب کو اس کی خبر ہو گئی
مصطفیٰ کی نظر ہو گئی
یا نبی یا نبی لب پہ ہے
اب زباں با اثر ہو گئی
نام احمد لیا جس گھڑی
پر ضیا رہ گزر ہو گئی
فکر منزل نہیں آپ کی
یاد جب ہم سفر ہو گئی
جب سے مختار کو سونپ دی
زندگی بے خطر ہو گئی
دیکھ لوں ان کا جلوہ نثارؔ
نعت جس پر اثر ہو گئی
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 142)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.