مہمان ہے مرے گھر میں بت پردہ نشیں آج
مہمان ہے مرے گھر میں بت پردہ نشیں آج
دل جس کا مکاں ہے وہی آیا ہے مکیں آج
ہے شادی میلاد شہ عرش نشیں آج
قرباں کرو مؤمنوں جان دل و دیں آج
ہے فرش سے تا عرش عجب نور کا عالم
جاروب کناں پر سے ہیں جبریل امیں آج
آتی ہیں صدائیں درو دیوار سے پیہم
پیدا ہوا لو خاتم یثرب کا نگیں آج
کس مہر جہاں تاب کے ہے نور کا پر تو
افلاک سے بڑھ کر ہے تجلائے زمیں آج
آمد ہے شہ یثرب و بطحیٰ کی فلک پر
مجرے کے لیے خم ہے سرِ عرش بریں آج
یا شاہ نثار سگِ دنیا کی خبر لو
بیتاب ہے فردا سے بہت جان حزیں آج
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.