دکھا دو مجھے اپنا لقا یا پنجتن
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضراتِ پنجتجن۔
دکھا دو مجھے اپنا لقا یا پنجتن
لو خبر بہر خدا یا پنجتن
چشم گریاں دل ہے بریاں روز و شب
آپ پر دل ہے فدا یا پنجتن
بحر عصیاں میں ہوں ڈوبا رات دن
دو کنارے پر لگا یا پنجتن
نہ ہوں عابد نہ ہوں زاہد پارسا
آپ کے در کا گدا یا پنجتن
روز محشر کی ہے ہیبت دمبدم
آپ کا ہے آسرا یا پنجتن
ہوں مریض عشق مطلق ناتواں
ہو عطا مجھ کو شفا یا پنجتن
کیا کروں کس سے کہوں جز آپ کے
آپ ہو عقدہ کشا یا پنجتن
سیم و زر کی کچھ نہیں حاجت مجھے
لو مجھے اپنا بنا یا پنجتن
آرزو و التجا میری نیازؔ
شوق دل میں ہو سدا یا پنجتن
- کتاب : Kalam-e-Niyaz Urf Nala-e-Firaq (Pg. 1)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.