کربلا میں صاحب_کربل نے کیا کیا کر دیا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
کربلا میں صاحب کربل نے کیا کیا کر دیا
رت کے ذرے کو خورشید و مجلیٰ کر دیا
حضرت شبیر کے جذبے نے ایسا کر دیا
پرچم دین خدائے پاک اونچا کر دیا
ہو گئے ابن علی جب پشت انور پر سوار
سرور کونین نے سجدے کو لمبا کر دیا
شبر و شبیر نے زہرا سے جب مانگا لباس
بلبل سدرہ نے جوڑا خلد سے لا کر دیا
سبط پیغمبر کے تلووں کی عجب تنویر ہے
کربلا کے ذرے ذرے کو ستارہ کر دیا
تیر کھا کر مسکرا کر اے حسین ابن علی
آپ کے ننھے سے اصغر نے دھماکہ کر دیا
آل پاک مصطفیٰ میں بچہ بچہ نور ہے
نور ان کے نور نے گھر گھر اجالا کر دیا
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 112)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.