یہ منصب اور یہ درجہ نظام_الدین چشتی کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان محبوبِ الٰہی خواجہ نظام الدین اؤلیا (دہلی-بھارت)
یہ منصب اور یہ درجہ نظام الدین چشتی کا
ہے عرش و فرش پر چرچا نظام الدین چشتی کا
شہ کونین کے محبوب محبوب الٰہی بھی
یہ سر کا تاج یہ رتبہ نظام الدین چشتی کا
جنوبی یا شمالی سمت ہو مشرق کہ مغرب ہو
ہر اک جانب ملا جلوہ نظام الدین چشتی کا
رسولؐ پاک ہیں شیر خدا ہیں فاطمہ حسنین
گھرانا کتنا ہے اونچا نظام الدین چشتی کا
حوادث آتے آتے لوٹ جاتے ہیں تو حیرت کیا
زباں پر نام ہے کس کا نظام الدین چشتی کا
ہمارا جامۂ ایماں دریدہ ہو نہیں سکتا
ہے تانا بانا کچھ ایسا نظام الدین چشتی کا
ہمیں کیا ہیں گلوں کے کان میں گھلتی ہے شیرینی
بہت ہی نام ہے پیارا نظام الدین چشتی کا
فلک پر جگمگاتا ہے جو یہ مہتاب کی صورت
مجھے لگتا ہے نقش پا نظام الدین چشتی کا
ہماری زندگی کا ایک اک رخ ہم پہ روشن ہے
ہے کتنا صاف آئینہ نظام الدین چشتی کا
اگرچہ دشت ہستی کا سفر جھلسانے والا تھا
سکوں دیتا رہا سایہ نظام الدین چشتی کا
ہمیں طرز فغاں دینا نظامی باغ کے بلبل
نکالیں جس گھڑی صدقہ نظام الدین چشتی کا
سماعت والے سنتے ہیں سر اپنے اپنے دھنتے ہیں
قصیدہ پڑھتی ہے دنیا نظام الدین چشتی کا
یہی دو نام تو ہیں نور کے ہونٹوں کا سرمایہ
علاؤالدین صابر کا نظام الدین چشتی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.