Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نوری محفل پہ چادر تنی نور کی نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے

صائم چشتی

نوری محفل پہ چادر تنی نور کی نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے

صائم چشتی

MORE BYصائم چشتی

    نوری محفل پہ چادر تنی نور کی نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے

    چاندنی میں ہیں ڈوبے ہوئے دو جہاں کون جلوہ نما آج کی رات ہے

    فرش پر دھوم ہے عرش پر دھوم ہے بد نصیبی ہے اس کی جو محروم ہے

    پھر ملے گی یہ شب کس کو معلوم ہے عام لطف خدا آج کی رات ہے

    ابر رحمت ہیں محفل پہ چھائے ہوئے آسماں سے ملائک ہیں آئے ہوئے

    خود محمد ہیں تشریف لائے ہوئے کیسی رونق فزا آج کی رات ہے

    خوب ہونے دو اشکوں کی برسات کو دو سلامی محمدؐ کی بارات کو

    چوم لو چوم لو آج کی رات کو شب قدر کے گماں آج کی رات ہے

    مانگ لو مانگ لو چشم تر مانگ لو درد دل اور حسن نظر مانگ لو

    کملی والے کی نگری میں گھر مانگ لو مانگنے کا مزا آج کی رات ہے

    چاندنی میں ہیں ڈوبے ہوئے دو جہاں کون جلوہ نما آج کی رات ہے

    مومنو آج گنج سخا لوٹ لو لوٹ لو آج فیض و شفا لوٹ لو

    عاصیو رحمت مصطفیٰ لوٹ لو باب رحمت کھلا آج کی رات ہے

    وقت لائے خدا سب مدینے چلیں لوٹنے رحمتوں کے خزینے چلیں

    سب کی منزل کی جانب سفینے چلیں میری صائمؔ دعا آج کی رات ہے

    نوری محفل پہ چادر تنی نور کی نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے