Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جب کہ سبحان_الذی کی منزلیں ہوں_گی قریب

نشور واحدی

جب کہ سبحان_الذی کی منزلیں ہوں_گی قریب

نشور واحدی

MORE BYنشور واحدی

    جب کہ سبحان الذی کی منزلیں ہوں گی قریب

    جب کہ ہوگی مادی معراج انساں کو نصیب

    دوسرے تاروں پہ ہوگا آدمی محو خرام

    اک نئی خلقت نظر آئے گی جویائے مرام

    ہر قدم پر کچھ زمینیں گلفشاں ہو جائیں گی

    کہکشاں در کہکشاں آبادیاں ہو جائیں گی

    ایک ہی تارے پہ ہوگا دفتر بزم حیات

    ایک ہی مرکز سے ہوگا انتظام کائنات

    ایک ہی تہذیب ہوگی عالم آباد میں

    ایک ہی تنظیم ہوگی گلشن ایجاد میں

    ایک ہی ہوگی زباں کل کائنات خاک کی

    ایک ہی آواز ہوگی ہر دل صد چاک کی

    ایک ہی تحقیق ہوگی منزل علم و کمال

    مختلف دنیا نظر آئے گی تجھ کو ہم خیال

    ہوگی اک وحدت نمایاں گلشن تجدید میں

    ڈوب جائے گا زمانہ قلزم توحید میں

    تو بیابی در فضاہائے زمان آخریں

    رحمت اللعالمیں را وحدت للعالمیں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 308)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے