کیا بتاؤں کیا ہے ان کی شان تاج الاؤلیا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت بابا تاج الدین چشتی (ناگپور-مہاراشٹرا)
کیا بتاؤں کیا ہے ان کی شان تاج الاؤلیا
ہو گیے جو آپ کے دربان تاج الاؤلیا
صرف مال و زر نہیں، سلطان تاج الاؤلیا
آپ پر قرباں ہے میری جان تاج الاؤلیا
قلب میں الفت بسائی آپ کی یہ سوچ کر
ہے مری بخشش کا یہ سامان تاج الاؤلیا
راستے پر آپ کے چلتا ہے جو میرے لیے
معتبر ہے بس وہی انسان تاج الاؤلیا
شہرتیں تجھ کو ملیں دنیا میں شہرِ ناگپور
بن گئے جب سے ترے مہمان تاج الاؤلیا
جنگلوں کو کس طرح منگل بنایا آپ نے
سوکھے باغوں کو کیا گلدان تاج الاؤلیا
عنبرؔ خستہ بھی آئے آپ کے دربار میں
مدتوں سے دل میں ہے ارمان تاج الاؤلیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.