کیا بیاں کرپائے گا کوئی وقار فاطمہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ -سعودی عرب)
کیا بیاں کرپائے گا کوئی وقار فاطمہ
بزمِ عالم میں بہت ہیں جاں نثار فاطمہ
نار دوزخ میں کبھی بھی جا نہیں سکتا ہے وہ
دہر میں جس نے بھی سمجھا ہے وقار فاطمہ
میری قسمت اوج پر ہوگی بروز حشر بھی
مل گیا گر مجھ کو بھی قرب و جوار فاطمہ
کربلا کی سر زمیں سے آ رہی تھی یہ صدا
لٹ رہا ہے دشت میں باغ بہار فاطمہ
مجھ سے یہ ہرگز نہیں ہوگا بیان کربلا
کٹ گیا ہے کربلا میں شیر خوار فاطمہ
کربلا میں جس گھڑی سر کو کٹایا تھا حسین
بہ گیا ہوگا یقیناً اشک بار فاطمہ
جس نے اپنی جاں کیا قرباں نبی کے دین پر
وہ بحمد للہ بنے ہیں جاں نثار فاطمہ
لعنت و پھٹکار برسے گی خدا کی دیکھنا
کوفہ والوں نے جو چھینی یادگار فاطمہ
مال و دولت پر کبھی بھی ہم اگر اترائے نا
سوچ لینا ہو گیے پھر خاکسار فاطمہ
ان کی آنکھوں کی بصارت ہو نہیں سکتی خراب
جو بھی دیکھ آئے ہیں قسمت سے دیار فاطمہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.