Font by Mehr Nastaliq Web

جو ذکر کرے سرور_عالم کا جہاں میں

اویس رضا عنبرؔ

جو ذکر کرے سرور_عالم کا جہاں میں

اویس رضا عنبرؔ

جو ذکر کرے سرور عالم کا جہاں میں

تاثیر ہی تاثیر رہے اس کی زباں میں

اطراف جہاں چھان کے جبریل یہ بولے

تمثیل نہیں ان کی کوئی کون و مکاں میں

خالق نے انہیں مالک و مختار بنایا

سرکار کی عظمت ہے بڑی دونوں جہاں میں

میں لکھ بھی سکوں گا شۂ ابرار کی نعتیں

یہ بات نہ آئی تھی کبھی وہم و گماں میں

حامی ہے نہ یاور کوئی سرکار کے جیسا

تم ڈھونڈو اگر لاکھ نہ پاؤ گے جہاں میں

توصیف میں کرتا ہوں شہہ دیں کی جو یا رب

کر معاف اگر نقص ملے میرے بیاں میں

جس پانی میں پڑ جائے لعاب شہ بطحا

کیوں شہد نہ گھل جائے بھلا کھارے کنواں میں

اللہ نے محبوب کی تخلیق ہے یوں کی

تمثیل نہیں ان کی کوئی کون و مکاں میں

الفت کی نظر سے جو کبھی دیکھوں میں اس کو

جلوہ تری رحمت کا نظر آتا ہے ماں میں

دیتے ہی چلے جاتے ہیں سرکار خزانے

آتی ہی نہیں کوئی کمی گنج نہاں میں

ایمان ہے مضبوط جس انسان کا عنبرؔ

لا ریب چلا جائے گا وہ باغ جناں میں

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے