Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے عشقِ محمد میں بیتاب جگر برسوں

قیصر رتناگیروی

ہے عشقِ محمد میں بیتاب جگر برسوں

قیصر رتناگیروی

MORE BYقیصر رتناگیروی

    ہے عشقِ محمد میں بیتاب جگر برسوں

    دیدار کی حسرت میں روتی ہے نظر برسوں

    تسکین کے اے آقا کچھ دن تو میسر ہوں

    کاٹے ہیں مصیبت کے یہ شام و سحر برسوں

    چوموں گا نگاہوں سے اس راہ گذر کو میں

    رہتی ہے تصور میں جو راہ گذر برسوں

    محروم ہوں منزل سے منزل کے تجسس میں

    کہنےکو تو میں بھی ہوں سر گرم سفر برسوں

    میں ہاتھ اٹھاتا ہوں آمین کہو تم بھی

    یاد رہے دعا میری محروم اثر برسوں

    اس گردش دوراں نے کچھ موڑ دیئے ایسے

    منزل تھی کدھر میری گذرے ہیں کدھر برسوں

    شمعِ رخِ احمد کا پروانہ ہوں پروانہ

    پر وانہ کی خواہش میں جلتے رہے پر برسوں

    دوری میں مدینے کی فرقت میں محمد کی

    یہ شان کرم دیکھو ہوں سینہ سپر برسوں

    اے رحمت عالم ہو رحمت کی نظر اب تو

    محروم نظارہ ہیں یہ دیدۂ تر برسوں

    ہے وجہ پریشانی ویرانئی دلِ آقا

    آباد کسی دن ہوا اجڑا ہوا گھر برسوں

    شیدائے محمد ہوں جنت میرا مسکن ہے

    تو تاک میں تھی کس کی اے نار سقر برسوں

    امید کے گلشن میں پھر تازہ بہار آئے

    ہے نخلِ تمنا پھر بے برگ و ثمر برسوں

    اک بار جو جھک جائے سنگِ درِ احمد پر

    اٹھے گا نہ اے قیصر سر ہے میرا سر برسوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے