Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

غوث الاعظم در مقصود دلا دیتے ہیں

قیصر رتناگیروی

غوث الاعظم در مقصود دلا دیتے ہیں

قیصر رتناگیروی

MORE BYقیصر رتناگیروی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    غوث الاعظم در مقصود دلا دیتے ہیں

    بخت خوابیدہ کو ایک پل میں جگا دیتے ہیں

    داغِ محرومئی تقدیر مٹا دیتے ہیں!

    بینواؤں کو وہ سلطان بنا دیتے ہیں

    ملنے والا ہو تو اللہ سے ملا دیتے ہیں

    غوثِ اعظم در مقصود دلادیتے ہیں

    غوث چاہیں تو بدل ڈالیں نظامِ عالم

    آپ کا حکم بحمداللہ ہے حکم احکم

    کیوں نہ ہو ہیں وہ جگر گوشے رسولِ اکرم

    ارض بغداد کو حاصل ہے یہ رتبہ ہمدم

    بہرِ تعظیم ملک سر کو جھکا دیتے ہیں

    ہاتھ آجاتی ہے کونین کی دولت ساقی

    یعنی قدموں سے لگی رہتی ہے نصرت ساقی

    وجہ تشہیر بنا کرتی ہے شہرت ساقی

    اس کو پینے کی نہیں رہتی ضرورت ساقی

    قادری جام جسے غوث پلا دیتے ہیں

    سچ تو یہ ہے کہ نہیں غوث کا کوئی ثانی

    عبد قادر ہے لقب ان کا شہِ جیلانی

    آپ کے کشف و کرامات بھی ہیں لاثانی

    دیکھ کر ورطۂ حیرت میں پڑی حیرانی

    چور کو دم میں وہ ابدال بنا دیتے ہیں

    جو ازل ہی سے ہیں شیدائی شاہِ جیلاں

    جان و دل غوث پہ کرتے ہیں وہ ہر دم قرباں

    کوئی مانے یا نہ مانے یہ ہے میرا ایماں

    آج بھی ان کے غلاموں میں یہ باقی ہے شاں

    کہہ کے یا غوث زمانے کو ہلا دیتے ہیں

    غمِ محشر سے نہ دل ہوگا کبیدہ قیصر

    گرمئی حشر سے ہوگا نہ تپیدہ قیصر

    قادری ہوں میرا سچا ہے عقیدہ قیصر

    پڑھتا جاؤں میں رحمت کا قیصدہ قیصرؔ

    اپنی الفت کا مجھے غوث صلہ دیتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے