Font by Mehr Nastaliq Web

میں ہوں نبی کا دیوانہ

قیصر رتناگیروی

میں ہوں نبی کا دیوانہ

قیصر رتناگیروی

MORE BYقیصر رتناگیروی

    میں ہوں نبی کا دیوانہ

    کس نے ہے مجھ کو پہچانا

    کہہ دو جہاں سے نہ مجھ سے ٹکرانا

    میں ہوں نبی کا دیوانہ

    پیارے نبی کا مجھ پہ کرم ہے

    یہ نہ سمجھنا دنیا کا غم ہے

    ہاتھ لگا ہے میرے خزینہ

    آنکھ میں کعبہ دل میں مدینہ

    الا اللہ کا پی کے میں ساغر

    ورد کروں گا اللہ اکبر

    نام نبی ہے لب پہ جاری

    وجد کا عالم دل پر طاری

    دیکھو نہ میری خستہ حالی

    دل میں ہے میرے حب بلالی

    مفلس ہوں پر دل کا غنی ہوں

    ہاں ہاں میں قسمت کا دھنی ہوں

    لب پہ میرے رہتا ہے ہر دم

    صلی اللہ علیہ وسلم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے