Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شمعِ نبوت کا ہوں میں پروانہ

قیصر رتناگیروی

شمعِ نبوت کا ہوں میں پروانہ

قیصر رتناگیروی

MORE BYقیصر رتناگیروی

    شمعِ نبوت کا ہوں میں پروانہ

    میں ہوں نبی کا دیوانہ

    شکوۂ فرقت کرنے والو

    دور سے آہیں بھرنے والو

    میں تو چلا ہوں سوئے مدینہ

    پار لگے گا میرا سفینہ

    پہونچوں گا میں سوئے منزل

    قربِ نبی جب ہوگا حاصل

    ان پہ میں صدقے میں جان کردوں گا

    گھر کا گھر قربان کردوں گا

    رہ جاؤں گا در سے لپٹ کر

    پھر نہ کبھی آؤں گا پلٹ کر

    اپنی بپتا ان سے کہوں گا

    غش کھا کر چوکھٹ پہ گروں گا

    موت آئے گی غش کے بہانے

    لگ جائے گی خاک ٹھکانے

    ہو کے رہے گا ختم یہ افسانہ

    میں ہوں نبی کا دیوانہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے