Font by Mehr Nastaliq Web

شمع_نبوت کا ہوں میں پروانہ

قیصر رتناگیروی

شمع_نبوت کا ہوں میں پروانہ

قیصر رتناگیروی

MORE BYقیصر رتناگیروی

    شمع نبوت کا ہوں میں پروانہ

    میں ہوں نبی کا دیوانہ

    شکوۂ فرقت کرنے والو

    دور سے آہیں بھرنے والو

    میں تو چلا ہوں سوئے مدینہ

    پار لگے گا میرا سفینہ

    پہنچوں گا میں سوئے منزل

    قرب نبی جب ہوگا حاصل

    ان پہ میں صدقے میں جان کر دوں گا

    گھر کا گھر قربان کر دوں گا

    رہ جاؤں گا در سے لپٹ کر

    پھر نہ کبھی آؤں گا پلٹ کر

    اپنی بپتا ان سے کہوں گا

    غش کھا کر چوکھٹ پہ گروں گا

    موت آئے گی غش کے بہانے

    لگ جائے گی خاک ٹھکانے

    ہو کے رہے گا ختم یہ افسانہ

    میں ہوں نبی کا دیوانہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے