جس دل میں رسولِ عربی کے دیدار کی خواہش ہوتی ہے
جس دل میں رسولِ عربی کے دیدار کی خواہش ہوتی ہے
وہ دل بخدا دل ہے جس ہر وقت نوازش ہوتی ہے
دکھلا دے وہ بستی جس کے لیے دن رات نگاہ ترستی ہے
سنتا ہوں مدینے میں یا رب انوار کی بارش ہوتی ہے
رہتی ہے دعا لب پر ہر دم پہونچا دے مدینہ کر دے کرم
اب دیکھنا ہے کس روز میری منظور گذارش ہوتی ہے
کیا وصف بشر سے ہوگا ادا، واصف ہے خود ان کا رب علا
قرآن کے پارے پارے میں وہ جن کی ستائش ہوتی ہے
جو مانگتا ہے وہ مانگتا ہوں میں پیارے نبی کے صدقے میں
بن جاتے ہیں بگڑے بخت سبھی مقبول سفارش ہوتی ہے
دنیا سے ہو کیا امید وفا دیکھا سمجھا سوچا پرکھا
مطلب کی پجاری ہے دنیا ہر گام پہ سازش ہوتی ہے
وہ سجدہ کہاں سجدہ جس میں شامل ہو خلوص دل قیصرؔ
دنیا ہے نمائش گاہ یہاں ہر شے میں نمائش ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.