Font by Mehr Nastaliq Web

جس دل میں رسول_عربی کے دیدار کی خواہش ہوتی ہے

قیصر رتناگیروی

جس دل میں رسول_عربی کے دیدار کی خواہش ہوتی ہے

قیصر رتناگیروی

MORE BYقیصر رتناگیروی

    جس دل میں رسول عربی کے دیدار کی خواہش ہوتی ہے

    وہ دل بخدا دل ہے پر ہر وقت نوازش ہوتی ہے

    دکھلا دے وہ بستی جس کے لیے دن رات نگاہ ترستی ہے

    سنتا ہوں مدینے میں یا رب انوار کی بارش ہوتی ہے

    رہتی ہے دعا لب پر ہر دم پہونچا دے مدینہ کر دے کرم

    اب دیکھنا ہے کس روز میری منظور گزارش ہوتی ہے

    کیا وصف بشر سے ہوگا ادا واصف ہے خود ان کا رب علا

    قرآن کے پارے پارے میں وہ جن کی ستائش ہوتی ہے

    جو مانگتا ہے وہ مانگتا ہوں میں پیارے نبی کے صدقے میں

    بن جاتے ہیں بگڑے بخت سبھی مقبول سفارش ہوتی ہے

    دنیا سے ہو کیا امید وفا دیکھا سمجھا سوچا پرکھا

    مطلب کی پجاری ہے دنیا ہر گام پہ سازش ہوتی ہے

    وہ سجدہ کہاں سجدہ جس میں شامل ہو خلوص دل قیصرؔ

    دنیا ہے نمائش گاہ یہاں ہر شے میں نمائش ہوتی ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے