Font by Mehr Nastaliq Web

کون جلوہ نما ہوگیا

قمر ریاضی

کون جلوہ نما ہوگیا

قمر ریاضی

MORE BYقمر ریاضی

    کون جلوہ نما ہوگیا

    دل کا روشن دیا ہوگیا

    بے وفا با وفا ہوگیا

    سوچتا ہوں یہ کیا ہوگیا

    ان کا جب سامنا ہوگیا

    زخم دل کا ہرا ہوگیا

    ان کے کوچے میں ہم کیا گئے

    ایک محشر بپا ہوگیا

    جان و دل جس پہ صدقے کیے

    وہ ستمگر خفا ہوگیا

    میری میت پہ وہ آ گیے

    ان کا وعدہ وفا ہوگیا

    سجدۂ بندگی ہے وہی

    جو جنوں میں ادا ہوگیا

    چھوڑ کر بادہ نوشی قمرؔ

    آج سے پارسا ہوگیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے