Font by Mehr Nastaliq Web

پرچمِ حق لیے وہ ماہِ تمام آتے ہیں

قمر شاہجہان پوی

پرچمِ حق لیے وہ ماہِ تمام آتے ہیں

قمر شاہجہان پوی

MORE BYقمر شاہجہان پوی

    پرچمِ حق لیے وہ ماہِ تمام آتے ہیں

    عرش سے رحمتِ باری کے سلام آتے ہیں

    سن کے آوازِ اذاں گھر سے امام آتے ہیں

    با ادب ساتھ میں اصحابِ کرام آتے ہیں

    دن کے ڈھلتے ہی اجالوں کے سلام آتے ہیں

    یہ وہ سورج ہیں جو اکثر سرِ شام آتے ہیں

    ہم جب آتے ہیں عقیدت کی ردا اوڑھے ہوئے

    شور اٹھتا ہے محمد کے غلام آتے ہیں

    آپ کے شہر کا دنیا میں نہیں کوئی جواب

    آپ کے شہر سے رحمت کے پیام آتے ہیں

    پہلے مکے سے ملا کرتی تھی پینے کو ہمیں

    اب یہ عالم ہے مدینے سے بھی جام آتے ہیں

    اؤلیا خلق سے غافل نہیں رہتے پل بھر

    وقت پڑتا ہے تو بندوں کے یہ کام آتے ہیں

    ناز کرتا ہوں کہ اللہ نے بخشا ہے قمرؔ

    قلب وہ جس میں رسولوں کے امام آتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے