Font by Mehr Nastaliq Web

نہیں مٹ سکتا کوشش لاکھ کر لے تو مٹانے کی

قمر شاہجہان پوی

نہیں مٹ سکتا کوشش لاکھ کر لے تو مٹانے کی

قمر شاہجہان پوی

MORE BYقمر شاہجہان پوی

    نہیں مٹ سکتا کوشش لاکھ کر لے تو مٹانے کی

    غلامی مجھ کو حاصل ہے محمد کے گھرانے کی

    میسر ہے غلاموں کو فضا آنسو بہانے کی

    اجازت ہے وہاں سب کو چراغِ دل جلانے کی

    یہ میرا کام ہے کوشش کروں طیبہ کو جانے کی

    وہ ان کی بات ہے چاہیں مجھے در پر بلانے کی

    جسے چاہیں وہ مالا مال کر دیں اک اشارے میں

    انہیں کے ہاتھ میں کنجی ہے قدرت کے خزانے کی

    بجا ہے گر مقدر کا دھنی اس کو کہا جائے

    زیارت جس کو ہو جائے نبی کے آستانے کی

    جسے حاصل ہے نسبت سیدِ عالم کی چوکھٹ سے

    ہے اس کی ٹھوکروں میں دولت و ثروت زمانے کی

    وہ لذت جاگنے میں ہے قمرؔ آقا کے روضے پر

    صبا کوشش نہیں کرتی کسی کو بھی سلانے کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے