Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یہ انساں جن کے فیضان_کرم سے آج انساں ہے

قسیم الحق گیاوی

یہ انساں جن کے فیضان_کرم سے آج انساں ہے

قسیم الحق گیاوی

MORE BYقسیم الحق گیاوی

    یہ انساں جن کے فیضان کرم سے آج انساں ہے

    انہیں کی مدحت و توصیف میرا دین و ایماں ہے

    یہ دنیا یہ زمین و آسماں یہ چاند یہ تارے

    غرض یہ ذرہ ذرہ آپ کا ممنون احساں ہے

    وہ رتبہ آپ نے پایا کہ ہم رتبہ نہیں کوئی

    جو برتر آپ سے ہے وہ فقط اک ذات یزداں ہے

    زبان خلق ہے مداح وصف رحمت عالم

    ثنا خواں آپ کا وہ بھی ہے جو محروم ایماں ہے

    حیات پاک کا ایسا نمونہ آپ نے دیکھا

    جو محشر تک برائے اتباع جن و انساں ہے

    زہے قسمت جسے وابستگی ہے ان کے دامن سے

    کہ وجہ سرفرازی دو عالم ان کا داماں ہے

    زبان حضرت حسان بن ثابت خدایا دے

    یہی اپنی تمنا ہے یہی اک دل میں ارماں ہے

    قسیمؔ آساں نہیں نعت رسول پاک کہہ لینا

    اسے آسان جو سمجھے سمجھتا ہوں وہ ناداں ہے

    ثنا خوانی قسیمؔ بے نوا کیا کر سکے ان کی

    خدائے قادر و قیوم جن کا خود ثنا خواں ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے