Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ذرہ ذرہ بن گیا مے خانۂ شاہِ رُسل

قاتل اجمیری

ذرہ ذرہ بن گیا مے خانۂ شاہِ رُسل

قاتل اجمیری

MORE BYقاتل اجمیری

    ذرہ ذرہ بن گیا مے خانۂ شاہِ رُسل

    وسعت کونین ہے پیمانۂ شاہِ رُسل

    ہیں کہاں جرعہ کش مے خانۂ شاہِ رُسل

    بڑھ کے ہاتھوں ہاتھ لیں پیمانۂ شاہِ رُسل

    قلب و جاں ایماں و دیں ہوش وخرد جاہ و حشم

    ہو چکے ہیں سب کے سب نذرانۂ شاہِ رُسل

    جب زباں پر آگیا نام رضا ہی آگئے

    اس قدر ہوشیار ہے دیوانۂ شاہِ رسل

    خارزارِ عشق کے کانٹے بھی ہو جائیں گے پھول

    گل کھلا نے آگیا دیوانۂ شاہِ رسل

    مل گئی بیشک اسے دولت جہاں کی مل گئی

    مل گیا جس کو درِ کاشانۂ شاہِ رسل

    قدسیوں کو بھی تامل ہے سمجھنے کے لیے

    آسمانِ خلد ہے یا کاشانۂ شاہِ رسل

    بھیڑ جب دیکھی درِ جنت پہ دھوکا ہوگیا

    ہم یہ سمجھے ہے یہ مہماں خانۂ شاہِ رسل

    اب رہے دردِ محبت حضرتِ قاتلؔ کہاں

    دل ازل سے ہوگیا نذرانۂ شاہِ رسل

    مأخذ :
    • کتاب : Diwan-e-Qatil (Pg. 257)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے