Font by Mehr Nastaliq Web

پیارے محبوب کا چاہا ہے خدا کا چاہا

قاضی خلیل الدین حسن

پیارے محبوب کا چاہا ہے خدا کا چاہا

قاضی خلیل الدین حسن

MORE BYقاضی خلیل الدین حسن

    پیارے محبوب کا چاہا ہے خدا کا چاہا

    چاہنے والے نے محبوب کا چاہا چاہا

    چاہنے کے لیے کیا چاہیے چاہت ہی تو ہے

    چاہنے والے نے چاہا تمہیں جتنا چاہا

    لاکھ راتوں کی تھی اک رات کہ جس میں حق نے

    خلوتِ خاص میں دیدار تمہارا چاہا

    حق سے پوچھے انہیں محبوب بنایا کس نے

    ان سے پوچھے کوئی حق نے تمہیں کیسا چاہا

    پائیں اللہ سے منہ مانگی مرادیں کیا کیا

    اپنی امت کے لیے آپ نے کیا کیا چاہا

    نہ تو چاہا ہے نہ چاہے گا نہ چاہا تیرا

    جو کچھ اللہ نے چاہا ترا چاہا چاہا

    ناتواں تیرے پڑے ہیں مگر اتنا ہے ادب

    اٹھ ہی بیٹھیں گے اگر درد نے اٹھنا چاہا

    یاس بولی کی خبردار میں ہوں پہرے پر

    کسی ارمان نے جب دل سے نکلنا چاہا

    ضعف سے بیٹھوں تو درد اٹھ کے یہ کہتا ہے اٹھو

    ضعف کا حکم کہ بیٹھو بھی جب اٹھنا چاہا

    ہے بھلا یہ کہ بھلا چاہے برے کا دل سے

    ہے برا یہ کہ برا اور کسی کا چاہا

    حق سے حضرت نے جو حق مانگنے کا تھا مانگا

    حق نے حضرت کو جو حق چاہنے کا تھا چاہا

    دل نے کیا کیا نہ خدا جانے بلائیں چاہیں

    میں نے چاہا تجھے چاہا تجھے چاہا چاہا

    دلِ ناشاد کو حافظؔ ہوسِ وصل چہ خوش

    جز نے کل قطرۂ ناچیز نے دریا چاہا

    مأخذ :
    • کتاب : آئینۂ پیغمبر (Pg. 23)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے