قبلۂ_اہل_صفا مالک_و_مختار علی
قبلۂ اہل صفا مالک و مختار علی
اے زہے صل علیٰ نائب سرکار علی
قابل مدح و ثنا ہے ترا گھر بار علی
تیری سرکار علی ہے ترا دربار علی
کل کا مولا ہے بہ فرمان نبی حکم خدا
ہے تری شان جدا حیدر کرار علی
سارا عالم ہے ترا دست نگر دست خدا
سارا عالم ہے ترا ہی تو نمک خوار علی
ہے تجھے حمد کہ حامد ہے خداوند ترا
واصف جل و علا واقف اسرار علی
قابل صل علیٰ ذکر مبارک ہے ترا
اے خوشا جان و دل احمد مختار علی
زینت بیت علی سیدہ زہرا جو ہوئیں
لحمک لحمی کے ہوں کیوں نہ سزاوار علی
فخر دارین یہ حسنین ترے ماہ مبیں
ہیں جوانان بہشتی کے جو سردار علی
کس کو مقدور بھلا رتبۂ ذیشان ترا
کس نے جانا تجھے جز خالق و سرکار علی
رخ سے پردہ جو اٹھے پاؤں عبادت کا ثواب
میں بھی ہوں آپ کا اک طالب دیدار علی
یاد نے آپ کی بخشا ہے مجھے ایسا شرف
ہو گیا نام زمانے میں یادگار علی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.