Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

قدرت نے آج اپنے جلوے دکھا دئے ہیں

پیر نصیرالدین نصیرؔ

قدرت نے آج اپنے جلوے دکھا دئے ہیں

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    دلچسپ معلومات

    نعت در زمین مولانا احمد رضا خاں بریلوی

    قدرت نے آج اپنے جلوے دکھا دئے ہیں

    آمد پہ مصطفیٰ کی پردے اٹھا دیے ہیں

    یہ کون آ رہا ہے یہ آج کون آیا

    سوئے ہوئے مقدر کس نے جگا دیے ہیں

    جب ان کا نام لے کر مظلوم کوئی رویا

    زنجیر توڑ دی ہے قیدی چھڑا دیے ہیں

    بے کس نواز ان سا پیدا ہوا نہ ہوگا

    بچھڑے ملا دئے ہیں اجڑے بسا دئے ہیں

    بحر کرم میں ان کے اٹھی جو موج رحمت

    مرتے بچا لیے ہیں گرتے اٹھا دئے ہیں

    شاہوں کے در پہ جانا توہین تھی ہماری

    ان کی گلی میں ہم نے بستر لگا دئے ہیں

    سینے میں ہوں سجائے یادوں کی ایک محفل

    ان کی لگن نے دل میں میلے لگا دئے ہیں

    وہ جانیں اے نصیرؔ اب یا جانے ان کا خالق

    ہم نے تو دل کے دکھڑے ان کو سنا دئے ہیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    پیر نصیرالدین نصیرؔ

    پیر نصیرالدین نصیرؔ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے