Sufinama

راحت_جان_مبتلا سیدنا تمہیں تو ہو

شاہ محمودالحسن

راحت_جان_مبتلا سیدنا تمہیں تو ہو

شاہ محمودالحسن

MORE BYشاہ محمودالحسن

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت سیدنا امیر ابوالعلا (آگرہ-اترا پردیش)

    راحت جان مبتلا سیدنا تمہیں تو ہو

    صبر و سکون بے نوا سیدنا تمہیں تو ہو

    مظہر حسن ذات ہو آئینہ صفات ہو

    شان خدا بہر ادا سیدنا تمہیں تو ہو

    لہر ہو بحر حسن کی موج ہو بہر عشق کی

    ناز و نیاز مصطفیٰ سیدنا تمہیں تو ہو

    دکھ بھرے دل کے چارہ ساز مرہم زخم جان ناز

    درد مرے مری دوا سیدنا تمہیں تو ہو

    تم ہو ہماری آرزو تم ہو ہماری جستجو

    کشور حسن کے خدا سیدنا تمہیں تو ہو

    رنگ مجاز میں بھی ہے حسن حقیقت آشکار

    آئینۂ خدا نما سیدنا تمہیں تو ہو

    ذات ہیں اس کی ہو کے گم تم نہیں اس طرح ہو تم

    منزل حسن و رہنما سیدنا تمہیں تو ہو

    ڈوب نہ جائے راہ میں رکھنا اسے نگاہ میں

    کشتی دل کے نا خدا سیدنا تمہیں تو ہو

    محمودؔ بینوا بھی ہے ذرۂ خاک نقش پا

    اپنے گدا کا آسرا سیدنا تمہیں تو ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے