عظمت ہے دو_جہاں میں عیاں غوث_پاک کی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوثِ پاک شیخ عبدالقارد جیلانی (بغداد-عراق)
عظمت ہے دو جہاں میں عیاں غوث پاک کی
کرتے ولی ہیں شان بیاں غوث پاک کی
حسنی چمن کے پھول ہے بابائے غوث پاک
شبیر کی دلاری ہے ماں غوث پاک کی
کرتے کرم وہ سب پے ہیں اپنے یا غیر ہو
کیا شخصیات ہیں فیض رساں غوث پاک کی
میں نے جہاں کہیں بھی کہا یا غوث المدد
مجھ کو مدد ملی ہے وہاں غوث پاک کی
دنیا و آخرت میں نہیں خوف کچھ اسے
جس کو بھی مل گئی ہے اماں غوث پاک کی
جو مانگنا ہے مانگ لے نشترک در سے تو
محفل سجی ہے آج یہاں غوث پاک کی
مردے جلا رہے ہیں تو ڈوبے تیرا رہے
قسمت بدل رہی ہے زباں غوث پاک کی
درویش پر کرم یہ تو اشرف کا ہے میاں
ادنیٰ سے کیا ہو شان بیاں غوث پاک کی
درویش کو عطا ہو الٰہی وہاں زمیں
تربت بنی ہوئی ہے جہاں غوث پاک کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.