Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گردونِ ولایت کے ہیں قمر مخدوم جناب علاؤالدین

راغب برنا پوری

گردونِ ولایت کے ہیں قمر مخدوم جناب علاؤالدین

راغب برنا پوری

MORE BYراغب برنا پوری

    دلچسپ معلومات

    منقبتف درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر، اتراکھنڈ)

    گردونِ ولایت کے ہیں قمر مخدوم جناب علاؤالدین

    آنکھوں کی ضیا تنویرِ سحر مخدوم جناب علاؤالدین

    اِک دھوم مچی ہے چاروں طرف کیا شان ہے کیا ہے عزوشرف

    دریائے کرامت کے ہیں گُہر مخدوم جناب علاؤالدین

    گنجینۂ سِرِّ خفی وجلی اقلیم ولایت کے ہو ولی

    محکوم تمہارے جن وبشر مخدوم جناب علاؤالدین

    روضہ پہ بلا لیں آپ اگر رقص اپنا دکھا کر شام وسحر

    ہوجائے فدا طاؤسِ نظر مخدوم جناب علاؤالدین

    صورت تو دکھاؤ ہم کو کہیں فرقت میں ذرا آرام نہیں

    ہے یاد تمہاری آٹھوں پہر مخدوم جناب علاؤالدین

    کلیر میں بلا لو بہرِ خدا بتلاؤ رہوں کب تک میں جدا

    ہوجائے نگاہِ لطف ادھر مخدوم جناب علاؤالدین

    کلیر میں مزار تمہارا ہے کیا قابلِ دید نظارہ ہے

    لٹتا ہے تمہارے فیض کا زر مخدوم جناب علاؤالدین

    نظروں سے گِراؤ باغِ ارم روضہ کا طواف کروں ہر دم

    پھولوں کی چھڑاؤں میں چادر مخدوم جناب علاؤالدین

    راغبؔ کی پریشاںحالت ہے فرقت نے بنائی بری گت ہے

    کیوں لیتے نہیں تم آکے خبر مخدوم جناب علاؤالدین

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے