Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جو مانوتا کا سورج ہے جو جیون کا اجیارا ہے

رحمان خاور

جو مانوتا کا سورج ہے جو جیون کا اجیارا ہے

رحمان خاور

MORE BYرحمان خاور

    جو مانوتا کا سورج ہے جو جیون کا اجیارا ہے

    اسی کالی کملی والے نے اس جگ کا روپ نکھارا ہے

    میں دھول بنوں ان چرنوں کی وہ چرن جو سب سے اونچے ہیں

    مرے ہونٹوں پر وہ نام رہے وہ نام جو سب سے پیارا ہے

    مجھے پاس بلاؤ میرے نبی میں برہا اگن میں جلتا ہوں

    سانسیں اگنی کی لپٹیں ہیں، ہر دے جلتا انگارا ہے

    ان تک میری بانی پہنچی اور وہ مرے دکھ میں کام آئے

    اپنے من کی گہرائی سے جب میں نے انہیں پکارا ہے

    ہر ایک سگندھت پشپ لتا وارے خود کو ان چرنوں پر

    جن چرنوں سے مہکا مہکا یہ جگ کا اپون سارا ہے

    جس کے کارن سنسار بنا، یہ دھرتی بنی آکاش بنا

    جو سب نبیوں سے، اتم ہے وہی اُتم نبی ہمارا ہے

    آکاش سے نیچی دھرتی بھی آکاش سے اونچی لگتی ہے

    آنکھوں میں سمایا خاورؔ کی جس دن سے نبی کا دوارا ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے