رحمت_کبریا تاجدار_حرم اس طرف بھی نگاہ_کرم کیجیے
رحمت کبریا تاجدار حرم اس طرف بھی نگاہ کرم کیجیے
اشرف ابنیا فخر کون و مکان میری بگڑی ہوئی کو بنا دیجئے
اے حبیب خدا نور رب العلا فرش سے عرش تک آپؐ کی ہے ضیا
ظلمتوں کو تجلی بنا دیجیے دل کی دنیا میری جگمگا دیجئے
اک غلام غلامان حسنین ہوں خطا کار ہوں میں گناہ گار ہوں
میری لاج و شرم آپؐ کے ہاتھ ہے اپنی کملی میں مجھ کو چھپا لیجئے
وارث دو جہاں کا تصدق ملے مالک انس و جاں کا تصدق ملے
آج خیرالنسا کا تصدق ملے میں بھکاری ہوں صدقہ عطا کیجیے
سدرۃ المنتہیٰ سے بھی آگے گئے اور مقام دنیٰ کا نظارا کیا
رب سلم علی اے رسول خداؐ یا محمدؐ ہماری خبر لیجیے
کشتئ دل ہے اور غم کا طوفان ہے بس خدا ہی ہمارا نگہبان ہے
رحمتوں کے سہارے پہ ہے آسرا پار بیڑا ہمارا لگا دیجیے
خاتم انبیا شاہ جن و بشر اے شفیع امم ہادیٔ دوسرا
ہے ایازؔ کمینہ غلام آپ کا اپنے قدموں میں آقا بلا لیجیے
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 205)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.