Font by Mehr Nastaliq Web

ہوئی پُرنور یہ محفل جو آلِ مصطفیٰ کی ہے

رحمت اللہ زعیم

ہوئی پُرنور یہ محفل جو آلِ مصطفیٰ کی ہے

رحمت اللہ زعیم

MORE BYرحمت اللہ زعیم

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت سید محی الدین پاشا قادری (کرنول-آندھرا پردیش)

    ہوئی پُرنور یہ محفل جو آلِ مصطفیٰ کی ہے

    ’’مزارِ پیر محی الدین پر رحمت خدا کی ہے‘‘

    اسی کی چاہ میں پیر محی الدین کو چاہا

    میں صدقے جاؤں اس کی جس نے یہ چاہت عطا کی

    خدا کی راہ سے ہٹ کر قدم اٹھتا نہیں جن کا

    یہ وہ رستہ ہے جس پر چھاپہ ان کے نقشِ پا کی ہے

    ان ہی کی آل سے اک اور محی الدین ہادیؔ ہیں

    وسیلہ ہیں ہمارا شان یہ رب العلیٰ کی ہے

    ملا دے ان کے دامن سے ترے محبوب کے صدقے

    مرے اللہ سے میں نے یہی اک التجا کی ہے

    وسیلہ آپ کا دے کر جو مانگا پھر گئی جھولی

    ہوئی آسان مشکل شان یہ مشکل کشا کی ہے

    بھلا چاہیں گے یہ سب کا یہ ہیں آلِ محمد سے

    میرے سرکار نے دشمن کے حق میں بھی دعا کی ہے

    وسیلہ در وسیلہ جو رہے سر پر سدا قائم

    ضرورت تا قیامت ہم کو پیر رہنما کی ہے

    میری نظروں میں ہے ہر دم محی الدین کا روضہ

    زعیمؔ اس روضۂ اقدس پہ خواہش اب قضا کی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے