Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گلوں کو رنگ چمن کو بہار دیتا ہے

رمضان حیدر فردوسی

گلوں کو رنگ چمن کو بہار دیتا ہے

رمضان حیدر فردوسی

MORE BYرمضان حیدر فردوسی

    گلوں کو رنگ چمن کو بہار دیتا ہے

    وہی خدا ہے جو ہستی سنوار دیتا ہے

    ہو نقش قلب پہ جب لا الہ الا بے

    عبودیت کو مزے پھر ہزار دیتا ہے

    نثار عقل ہے مولیٰ کی بے نیازی پر

    وہ مشت خاک کو عز و وقار دیتا ہے

    حریم جاں میں ہے روشن چراغ وحدت کا

    وہی نگاہوں کو جلوے ہزار دیتا ہے

    ظہور جلوہ وحدت ہے ہر گھڑی لیکن

    کسی کسی کی نظر کو وقار دیتا ہے

    شراب شوق زیارت پلا پلا کر وہ

    خیال رند کو کیف و خمار دیتا ہے

    چھپا چھپا کے ہمارے عیوب دنیا میں

    وہ مہلتیں تو ہمیں بار بار دیتا ہے

    اوسی کے حکم سے شمس و قمر کی ہے حرکت

    وہی تو فرش زمیں کو قرار دیتا ہے

    قدم قدم پہ نہ تاریکیوں سے ڈر حیدرؔ

    وہ ظلمتوں میں اجالے اتار دیتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے