وجہ_حیات_دین شہادت حسین کی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت امام حسین علیہ السلام (کربلا-عراق)
وجہ حیات دین شہادت حسین کی
امت بچا گئی ہے امامت حسین کی
آئیں جہاں عابد و زاہد بڑے بڑے
سب سے جدا ہے شان عبادت حسین کی
آل نبی ہیں آل عبا بھی حسین ہیں
لازم ہے اس لئے تو محبت حسین کی
عشق کلام پاک کا عالم نہ پوچھئے
زیر سناں تھی جاری تلاوت حسین کی
قربان جگ جہان ہے قدم امام پر
جنت بھی ہوگی زیر سیادت حسین کی
آغوش میں اٹھا لیا خطبہ کو چھوڑ کر
اس قدر تھی نبی کو محبت حسین کی
تنہا ہی ڈٹ گیا ہو سگان یزید سے
حیدرؔ ہے میرے ساتھ حمایت حسین کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.