کس کے جلوے کی جھلک ہے سو_بہ_سو
کس کے جلوے کی جھلک ہے سو بہ سو
قدرتیں کس کی عیاں ہیں کو بکو
سائل رزق سخن ہوں اے خدا
فضل فرما ہوں سراپا حرف جو
میرے دل میں اے خدا تیرے سوا
کوئی خواہش ہو نہ کوئی آرزو
پاک تو بے مثل تو تو لا شریک
فانی ہے ہر چیز باقی ایک تو
تو ہے لا محدود تیرا فضل بھی
ماورائے عقل ہے معبود تو
نطق کو دے لذت حمد و ثنا
ہر گھڑی میری ہو تجھ سے گفتگو
سرمد و منصور ہیں لاکھوں مگر
ہو وہی مشہور جس کو چاہے تو
باقی اے اللہ تیری ذات ہے
خاک ہو جائیں گے سب نام و نمو
اس نے دیکھا پرتو روئے جمال
مصطفیٰؐ کو جس نے دیکھا روبرو
حیدرؔ خستہ کی خواہش ہے خدا
موت آئے حمد کرتے قبلہ رو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.