مٹایا اکبری_فتنہ مجدد_الف_ثانی نے
دلچسپ معلومات
منقبت درشان مجدد الف ثانی حضرت شیخ احمد فاروقی ( سرہند۔پنجاب)
مٹایا اکبری فتنہ مجدد الف ثانی نے
بجایا دین کا ڈنکا مجدد الف ثانی نے
گئے جب قید میں صاحب ہوئے قیدی بھی سب تائب
وہاں بھی دین پھیلایا مجدد الف ثانی نے
شریعت اور طریقت عالم و صوفی ملے باہم
سمندر دو کئے یکجا مجدد الف ثانی نے
گناہ سے چور بندے تھے خدا سے دور بندے تھے
خدا سے خلق کو جوڑا مجدد الف ثانی نے
یہ مومن کی نشانی ہے کرے گا آپ سے الفت
دیا ہے حق کا پیمانہ مجدد الف ثانی نے
ولایت کے ستارے گم ہیں ان میں ایسے سورج ہیں
خدا سے نور وہ پایا مجدد الف ثانی نے
کہا پارس کے پتھر کی طرح علما رہیں ہر دم
بنایا لوہے کو سینہ مجدد الف ثانی نے
ملی ہے رشک کو نسبت تمہارے در سے ہے الفت
گنہ گاروں کو اپنایا مجدد الف ثانی نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.