علی کو مصطفیٰؐ کا نائب_و_دلدار کہتا ہوں
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت مولیٰ علی (نجف-عراق)
علی کو مصطفیٰؐ کا نائب و دلدار کہتا ہوں
علی کو فاتح کل حیدر کرار کہتا ہوں
علی کو علم کا در دین کی دستار کہتا ہوں
علی کو ہر ولی کا والی و سردار کہتا ہوں
علی کو چشمہ فیض شہ ابرار کہتا ہوں
علی کو غمزدوں کا مونس و غم خوار کہتا ہوں
علی کو میں رسول اللہؐ کی تلوار کہتا ہوں
علی کو دشمناں دیں پہ رب کا وار کہتا ہوں
علی کے عاشقوں کو صاحب کردار کہتا ہوں
علی کے حاسدوں کو دین کا غدار کہتا ہوں
یہی میرا وطیرہ ہے یہی میرا وظیفہ ہے
علی مولیٰ علی مولیٰ ہزاروں بار کہتا ہوں
رضیؔ ہو شاعری کا حق ادا اس واسطے میں بھی
مرے مولیٰ علی کی شان میں اشعار کہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.