Sufinama

آ گئے دیکھ خیر_البشر غم نہ کر

رضی شطاری

آ گئے دیکھ خیر_البشر غم نہ کر

رضی شطاری

MORE BYرضی شطاری

    آ گئے دیکھ خیر البشر غم نہ کر

    پڑ گئی تجھ پہ ان کی نظر غم نہ کر

    منزل قبر سے ڈر گیا کس لئے

    قبر میں ہوں گے وہ جلوہ گر غم نہ کر

    ان کے لطف و کرم کی کوئی حد نہیں

    رب کی رحمت ہیں وہ سر بہ سر غم نہ کر

    دیکھ زخموں سے چھلنی اگر تو ہوا

    سب سے اچھے ہیں وہ چارہ گر غم نہ کر

    گر یہاں حال تیرا نہ پوچھے کوئی

    خود وہ رکھتے ہیں تیری خبر غم نہ کر

    رب کی پہچان کی گر تجھے آس ہے

    بن جا عارف انہیں دیکھ کر غم نہ کر

    تو بھٹک جائے رستے سے ممکن نہیں

    مصطفیٰؐ ہیں ترے راہبر غم نہ کر

    مانگ جو مانگتا ہے ملے گا تجھے

    مرکز جود ہے ان کا در غم نہ کر

    تھام دل کو اور اشکوں سے آنکھوں کو دھو

    آ گیا دیکھ طیبہ نگر غم نہ کر

    غم زدوں کے وہ جب خود مددگار ہیں

    اب تو خوش ہو رضیؔ غم نہ کر غم نہ کر

    ان سے مضبوط نسبت ہے تیری رضیؔ

    تیرے مرشد ہیں ان کے پسر غم نہ کر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے