Font by Mehr Nastaliq Web

غبارِ شہرِ اقدس میں اتر جاؤں گا میں آقا

ریاض حسین چودھری

غبارِ شہرِ اقدس میں اتر جاؤں گا میں آقا

ریاض حسین چودھری

MORE BYریاض حسین چودھری

    غبارِ شہرِ اقدس میں اتر جاؤں گا میں آقا

    مدینے کی فضاؤں میں بکھر جاؤں گا مَیں آقا

    ہے جب صلِ علیٰ کا بادباں میرے سفینے پر

    کسی بھی غم کے طوفاں میں اتر جاؤں گا میں آقا

    نشانِ بے نوائی کو بٹھا لیں اپنی چوکھٹ پر

    مدینے سے جدا ہو کر کدھر جاؤں گا مَیں آقا

    تہی دامن ہوں لیکن خوشبوؤں کے ہاتھ پر آخر

    دیا مدحت کا روشن ایک کر جاؤں گا مَیں آقا

    کھلونوں کے لئے بچے مرے بھی منتظر ہوں گے

    ہوئی ہے شام، خالی ہاتھ گھر جاؤں گا مَیں، آقا

    صدا آئے گی مطلع نعت کا پھر سے ذرا کہنا

    سرِ محشر، ثنا کرتے، جدھر جاؤں گا مَیں آقا

    ریاضِ بے نوا کے ہاتھ پر رکھ دیں کوئی سورج

    سرِ شب یاس کی ظلمت سے ڈر جاؤں گا مَیں آقا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے