خالق_یکتا نے جو سرور کو یکتا کر دیا
دلچسپ معلومات
مقنبت درشان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
خالق یکتا نے جو سرور کو یکتا کر دیا
اس لیے شبیر نے یکتا ہی سجدہ کر دیا
یہ کرشمہ ابن حیدرؑ نے انوکھا کر دیا
کربلا کو ایک سجدے میں معلیٰ کر دیا
کر نہ پاتی ساری دنیا جو مرے شبیر نے
کربلا کی سرزمیں پر کام تنہا کر دیا
یہ بھی انداز وفا کی کیا حسیں تمثیل ہے
جو کیا نانا سے وعدہ اس کو پورا کر دیا
حشر تک شرمندگی ہوتی رہے گی دیکھنا
کوفیو مہماں بنا کر تم نے دھوکا کر دیا
ہاں وقار مذہب اسلام کو شبیر نے
اور اونچا اور اونچا اور اونچا کر دیا
تیر کھا کر مسکرانا کام یہ آساں نہ تھا
حضرت اصغر نے عالم یہ بھی عمدہ کر دیا
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 206)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.