Sufinama

رخ پہ رحمت کا جھومر سجائے کملی والے کی محفل سجی ہے

عبدالستار نیازی

رخ پہ رحمت کا جھومر سجائے کملی والے کی محفل سجی ہے

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    رخ پہ رحمت کا جھومر سجائے کملی والے کی محفل سجی ہے

    مجھ کو محسوس یہ ہو رہا ہے ان کی محفل میں جلوہ‌ گری ہے

    نعت حسن شہ دوسرا ہے نعت ہی ذکر رب العلیٰ ہے

    نعت لکھنا میری زندگی ہے نعت پڑھنا میری زندگی ہے

    عاشقو تم اگر چاہتے ہو ہو زیارت در مصطفیٰ کی

    دل کی جانب نگاہیں جھکا لو سامنے مصطفیٰ کی گلی ہے

    مجھ کو فکر شفاعت ہو کیوں کر وہ کریموں کا سایہ ہے سر پر

    اک طرف رحمت مصطفیٰ ہے اک طرف لطف مولا علی ہے

    وہ سماں کیسا ذیشان ہوگا جب خدا مصطفیٰؐ سے کہے گا

    اب تو سجدے سے سر کو اٹھا لو آپ کی ساری امت بری ہے

    واسطہ سید کربلا کا واسطہ فاطمہ کی ردا کا

    میری جھولی بھی سرکار بھر دو آپ نے سب کی جھولی بھری ہے

    جب نہ آئے تھے وہ شاہ شاہاں سونی سونی تھی یہ بزم امکاں

    ان کے آنے سے رونق ہوئی ہے ان کے آنے سے بگڑی بنی ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نصرت فتح علی خان

    نصرت فتح علی خان

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے