سائے میں تمہارے ہیں قسمت یہ ہماری ہے
سائے میں تمہارے ہیں قسمت یہ ہماری ہے
قربان دل و جاں ہیں کیا شان تمہاری ہے
کیا پیش کروں تم کو کیا چیز ہماری ہے
یہ دل بھی تمہارا ہے یہ جاں بھی تمہاری ہے
نقشہ ترا دل کش ہے صورت تری پیاری ہے
جس نے تمہیں دیکھا ہے سو جان سے واری ہے
گو لاکھ برے ہیں ہم کہلاتے تمہارے ہیں
اک نظر کرم کرنا یہ عرض ہماری ہے
ہم چھوڑ کر اس در کو جائیں تو کہاں جائیں
اک عمر تمہارے ہی ٹکڑوں پہ گزاری ہے
تاجیؔ ترے سجدے سے زاہد کو جلن کیوں ہے
قدرت نے جبیں سائی قسمت میں اتاری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.