Sufinama

سب پہ کرم فرمائیں_گے بابا آج بگڑی بنائیں_گے

نا معلوم

سب پہ کرم فرمائیں_گے بابا آج بگڑی بنائیں_گے

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    سب پہ کرم فرمائیں گے بابا آج بگڑی بنائیں گے

    میرے بابا فرید الدین آئیں گے آئیں گے آئیں گے

    سب کی وہ جھولی بھر جائیں گے

    اے دل مراد دل کہہ آنے کی دیر ہے

    بابا کے در پہ ہاتھ اٹھانے کی دیر ہے

    بابا بھی سامنے ہیں صابر بھی سامنے

    سب کچھ ملے گا عرض سنانے کی دیر ہے

    مل جائے گا خدا بھی خدا کی خدائی بھی

    گنج شکر کو اپنا بنانے کی دیر ہے

    لیتے ہیں نام فرید الدین

    یہ نام بھی کتنا پیارا ہے

    امداد کو وہ آ جائیں گے

    بابا کا نام پکارا ہے

    کر دیں گے نظر لیں گے وہ خبر

    ہم بابا کے ہیں دیوانے

    سب پہ کرم فرمائیں گے بابا آج بگڑی بنائیں گے

    نزدیک وہ اس کے رہتے ہیں

    جو یاد میں ان کی کھو جائے

    وہ بھی اس کے ہو جاتے ہیں

    جو بابا پیا کا ہو جائے

    سب پہ ہوگی نظر بابا گنج شکر

    وہ تو آئیں گے لاج نبھائیں گے

    سب پہ کرم فرمائیں گے بابا آج بگڑی بنائیں گے

    تشریف وہ لانے والے ہیں

    محفل میں خبر یہ آئی ہے

    دیدار کے طالب بیٹھے ہیں

    یہ دل میں آس لگائی ہے

    وہ ضرور آئیں گے جلوا دکھلائیں گے

    رقص کرتے رہیں گے دیوانے

    سب پہ کرم فرمائیں گے بابا آج بگڑی بنائیں گے

    پر نور ہے صورت بابا کی

    بن دیکھے اب جینا ہے کٹھن

    با ادب رہیں گے ہم ساقی

    یہیں ہے ان کا پاک پتن

    اب نہیں کوئی غم آج بیٹھے ہیں ہم

    ان کے در پہ بنا کے ٹھکانے

    سب پہ کرم فرمائیں گے بابا آج بگڑی بنائیں گے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نصرت فتح علی خان

    نصرت فتح علی خان

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے